ٹی سیوا جاب میلہ ، ڈگری ، انجینئرس اور ایم بی اے امیدواروں کو ملازمتیں

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر ٹی سیوا مسٹر وینکٹ ریڈی اڈاپا کے بموجب 5 اکٹوبر کو ٹی سیوا آفس پر صبح 10-30 تا 5 بجے شام کے درمیان ٹی سیوا جاب میلہ منعقد ہوگا ۔ جس میں ڈگری ، انجینئرنگ گریجویٹس اور ایم بی اے امیدوار شرکت کے اہل ہیں ۔ اس جاب میلہ میں مارکیٹنگ منیجرس ، مارکیٹنگ ایگزیکٹیوز ، فیمیل کسٹمر ریلیشن ایگزیکٹیوز ، فیمیل ٹیلی کالرس ، کمپیوٹر آپریٹرس کی ملازمتیں شامل رہیں گی ۔ خواہش مند امیدواروں سے اپنے تعلیمی اسناد کے ساتھ بائیو ڈاٹا ساتھ لانا لازمی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9959363083 پر ربط کریں ۔۔