ونپرتی یکم / فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ کے کئی اضلاع میں کلکٹروں کے تبادلے عمل میں آئے اس سلسلے میں ونپرتی ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشاہ کا ضلع جگتیال کے لیے تبادلہ عمل میں آیا اور ونپرتی ضلع کلکٹر کی حیثیت سے ضلع محبوب نگر کے اڈیشنل کلکٹر تیجس نندولال یادو کا تقرر عمل میں آیا شیخ یاسمین باشاہ گزشتہ تین سال سے ونپرتی ضلع میں خدمات انجام دیتے رہے ان کی نگرانی میں بہت سے ترقیاتی کام عمل میں آے و ملازمین کے ساتھ بہترین تعلقات اور ایک دوسرے کے ساتھ تال میل رہا جس سے بہترین نتائج آئے واضح رہے کہ ونپرتی ضلع کلکٹر کی حیثیت سے تیجس نند لال پوارکو تقرر کیا گیا تھا ۔انہوں نے آج جائزہ حاصل کرلیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع کے عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کو ونپرتی ضلع کی ترقی کے لیے مدد فراہم کرنی چاہئے ۔ایڈیشنل کلکٹر وینو گوپال نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ضلع میں نافذ کی گئی فلاحی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کے لیے ہر افسر کو سخت محنت کرنی چاہیے۔ اس پروگرام میں آر ڈی او پدماوتی، ضلعی افسران، عملہ اور دیگر نے حصہ لیا۔
ونپرتی میں منابڈی اسکیم کے پوسٹر کا اجراء
ونپرتی یکم / فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی ضلع کلکٹر تیجس نند لال پوار نے آج منا اورو منا بڈی اسکیم کے پوسٹرز اجراء کیے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں بنیادی ڈھانچہ فراہم کرکے بہتر تعلیم فراہم کرنے کے لیے منا اْرو منابادی پروگرام شروع کیا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع کے منتخب اسکولوں کے لیے بیت الخلاء ، کچن شیڈ، ڈائننگ ہال، کمپاؤنڈ وال وغیرہ جیسی سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔