ٹی وی گرنے سے زخمی کمسن کی موت

   

حیدرآباد۔ پرانے شہر کے علاقہ کاماٹی پورہ میں ایک دلسوز واقعہ پیش آیا جہاں ڈھائی سالہ شیخ محمد حسن فوت ہوگیا۔ مصری گنج علاقہ کے ساکن شیخ قاسم کا بیٹا شیخ محمد حسین اپنے مکان میں کھیل رہا تھا کہ اس کے جسم پر ٹی وی گر گیا اور یہ ننھا لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔ جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔


ایل بی نگر میں خاتون کی خودکشی
حیدرآباد۔ ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ شیخ سلمہ بیگم جو منصورآباد علاقہ کے ساکن خواجہ حسین کی بیوی تھی اس خاتون نے گذشتہ روز انتہائی اقدام کرلیا۔ سلمہ کو اس بات کا پتہ چل گیا تھا کہ اس کا شوہر شادی شدہ ہے اور اس کی ایک بیوی ہے۔ چند روز قبل خواجہ کی بیوی نے سلمہ سے فون پر بات کی اور ساتھ رہنے کی پیشکش کی تھی۔ اس بات سے دلبرداشتہ سلمہ نے انتہائی اقدام کرلیا۔ سلمہ کی یہ دوسری شادی تھی جس کا تعلق وجئے واڑہ سے بتایا گیا ہے اور اس کا ایک لڑکا ہے ۔ خواجہ حسین اور سلمہ کے درمیان تنازعہ پر خاندان کے بڑے افراد نے بات چیت کی تھی۔ تاہم سوتن کے فون سے سلمہ ٹوٹ گئی۔ ایل بی نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔