نئی دہلی ۔ 29 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایم ایس دھونی جنوبی افریقہ کے خلاف آنے والی تین میچ کی T20 سیریز کے لئے انڈین میں شامل نہیں کئے گئے ہیں جبکہ 15 رکنی اسکواڈ میں واحد تبدیلی ہاردک پانڈیا کی واپسی ہے۔ دھونی موجودہ طور پر امریکہ میں چھٹی منارہے ہیں۔