ٹی ٹی پی پر اقوام متحدہ کی رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش

   

نیویارک : کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان پر اقوامِ متحدہ کی 15 ویں رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کو افغانستان میں افغان طالبان کی مکمل تائید اور حمایت حاصل ہے، پاکستان میں حملیکرنے کیلئے ٹی ٹی پی کو افغانستان کے طالبان حکمرانوں کی سرپرستی حاصل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو القاعدہ سے بھی آپریشنل اور لاجسٹک سپورٹ مل رہی ہے، افغانستان میں القاعدہ کے کارندے پاکستان میں حملوں کے لیے ٹی ٹی پی کی مدد کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 سے ساڑھے 6 ہزار کے درمیان جنگجو موجود ہیں، جنگجو افغان طالبان کی سرپرستی میں سرگرمیاں انجام دینے کے لیے پوری طرح سے آزاد ہیں۔یو این کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو القاعدہ کے کیمپوں میں تربیت دی جا رہی ہے، کالعم ٹی ٹی پی نے ننگرہار، قندھار، کنڑ، نورستان جیسے سرحدی صوبوں میں کیمپ بنا رکھے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کابل پاکستان کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کو تیار نہیں۔
کمبوڈیا میں لاپتہ فوجی ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری
نوم پنہ:کمبوڈیا میں لاپتہ فوجی ہیلی کاپٹر کی تلاش اور بچاؤ کا کام جاری ہے ۔وزارت قومی دفاع نے اتوار کو کہا کہ خراب موسمی حالات کے درمیان تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ لاپتہ فوجی ہیلی کاپٹر میں دو افراد سوار ہیں۔وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ہیلی کاپٹر کا جمعہ کو معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پورسیٹ اور کوہ کانگ صوبوں میں گھنے جنگلات والے کارڈیمون پہاڑی سلسلے پر پرواز کرتے ہوئے فضائیہ کے ہیڈکوارٹر سے رابطہ ٹوٹ گیا۔