سدی پیٹ کرکٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام فرینڈلی میچ میں ریاستی وزیر کی شرکت
سدی پیٹ۔ سدی پیٹ کرکٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام سدی پیٹ منی اسٹیڈیم میں کل شام فرینڈلی میچ منعقد ہوا۔ اس میچ میں بحیثیت کھلاڑی وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ نے حصہ لیا اور اس ٹیم کی کیپٹن شپ بھی انجام دی۔ وزیر ہریش راؤ اپنی بیاٹنگ کے دورن 2 چوکوں کی مدد سے 12 بال میں 18 رنس بناکر آؤٹ ہوگئے۔ شائقین کے علاوہ خود کھلاڑی بھی ان کی اس بہترین بیاٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ پر ششدر رہ گئے۔ قبل ازیں وزیر ہریش راؤ نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور تمام کے اندر جوش و جذبہ کو اُبھارا، اور تمام نے اس بات کو تسلیم کرلیا کہ وزیر ہریش راؤ نہ صرف بہترین و مدبر سیاستداں ہیں بلکہ ایک اچھے کھلاڑی بھی ہیں۔ بعد ازاں میچ جیتنے والوں کو ٹرافی حوالے کی۔ قبل ازیں فٹبال کوچ اکبر نواب نے فٹبال پلیرس کی وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ سے ملاقات کروائی اور کھیل کے متعلق چند مطالبات رکھے جسے مسٹر ٹی ہریش راؤ نے حتی الامکان پورا کرنے کا تیقن دیا۔