کینبرا ۔ 26 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے ویمن ٹی20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ ڈیانا بیگ اور ندار ڈار کی عمدہ بولنگ کے سبب ویسٹ انڈیز کی ٹیم 28رنز پر تین اہم وکٹوں سے محروم ہو گئی۔اس مشکل مرحلے پر کپتان اسٹیفنی ٹیلر کا ساتھ دینے شرمین کیمبل آئیں اور دونوں نے فی کس 43 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 63رنز کی شراکت بھی قائم کی۔ مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے ندا ڈار، ڈیانا بیگ اور ایمن انور نے فی کس 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں اوپنرز جویریہ خان اور منیبہ علی نے 58 رنز جوڑے۔