ٹیم انڈیا کو دوسرے ٹسٹ میں بھی شکست کا خطرہ

   

Ferty9 Clinic

دوسری اننگز میں بھی ناقص مظاہرہ۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر 6وکٹس پر صرف90رنز

کرائسٹ چرچ۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میاچ میں بھی شکست کا خطرہ ہے ۔ کرائسٹ چرچ میں آج دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈکی پوری ٹیم 235 رن پر آؤٹ ہو گئی۔ اِس سے پہلے کَل ٹیم انڈیاکی پہلی اننگز 242 رن پر ختم ہو گئی تھی۔ میزبان ٹیم نے آج کے دن کا کھیل بِنا کوئی وکٹ کھوئے 63 رن پر شروع کیا۔ البتہ تیزگیند باز جَسپِریت بمرا، محمد سمیع اور اْمیش یادو نے لَنچ تک نیوزی لینڈ کو 142 رن پر پانچ وکٹ تک محدود کر دیا تھا۔اس طرح ہندوستانی بولرس نے ساری ٹیم کو 235رنوں پر ڈھیر کردیا اور اس کو پہلی باری سے سات رنوں کی سبقت حاصل ہوگئی تھی ۔ ٹیم انڈیا نے دوسری باری کا آغاز اچھا نہیں کیا اور محض 8رنز پر ہی اس کی پہلی وکٹ گرگئی۔دوسری 26اور تیسری51رنوں پر گرگئی۔نیوزی لینڈ کے بولرس نے نبی تلی بولنگ کی اور ہندوستانی کھلاڑیوں کو باندھ کر رکھا ۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر ہندوستان نے 6وکٹوں کے نقصان پر محض 90رنز بنائے تھے۔تین کا کھیل ابھی باقی ہے جبکہ ٹیم انڈیا کے پاس مجموعی برتری صرف 97رنوں کی ہے ۔ہندوستان کی ٹیم میاچ کے پہلے دن 242 رن پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کے تیز گیندباز Kyle Jamieson نے 45 رن دے کر 5 وکٹ لئے اور تباہی مچادی تھی۔سلامی بلے باز پرتھوی شا (54)، چتیشور پجارا (54) اورہنوما وہاری (55) کی نصف سنچریوں کے باوجود دنیا کی نمبر ایک ٹسٹ ٹیم ہندوستان دوسرے اور آخری کرکٹ میچ کے پہلے دن ہفتہ کو مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 63 اوور میں 242 رن پر سمٹ گئی تھی۔نیوزی لینڈ نے اس کے جواب میں پہلی اننگز میں دن کا کھیل ختم ہونے تک 23 اوور میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 63 رن بنا لئے ہیں اور وہ ہندستان کے اسکور سے 179 رنز پیچھے تھی۔ بلے بازوں کی طرح ہندوستانی گیند بازوں نے بھی مایوس کیا اور وہ دن کے کھیل میں کیوی ٹیم کا کوئی وکٹ نہیں نکال سکے۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا درست فیصلہ کیا۔ اپنا دوسرا ہی ٹیسٹ کھیل رہے تیز گیند باز کائل جیمیسن نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے 14 اوور میں 45 رن پر پانچ وکٹ لے کر ہندوستانی اننگز کو ہلا دیا۔ پرتھوی ، پجارا اور ہنوما کو چھوڑ کر دیگر کوئی بھی ہندوستانی بلے باز وکٹ پر ٹکنے کا جذبہ نہیں دکھا پایا۔ آخری دو بلے بازوں محمد سمیع نے 12 گیندوں میں 16 اور جسپریت بمراہ نے 11 گیندوں میں 10 رنز بنا کر ہندستانی اننگز کو 242 تک پہنچایا ورنہ ایک وقت ہندستان کے نو بلے باز 216 رنز تک پویلین لوٹ چکے تھے۔کپتان وراٹ کوہلی نے خاصا مایوس کیا اور 15 گیندوں پر تین رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ حالیہ برسوں میں کسی غیر ملکی دورے میں یہ ان کی سب سے خراب کارکردگی ہے جو مسلسل جاری ہے۔ نائب کپتان اجنکیا رہانے 27 گیندوں میں سات رن، اوپنر مینک اگروال 11 گیندوں میں سات رن، وکٹ کیپر رشبھ پنت 14 گیندوں میں 12 رنز اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ 10 گیندوں میں نو رن ہی بنا ئے۔جیمیسن نے پرتھوی ، پجارا، پنت، جڈیجہ اور امیش یادو کے وکٹ لئے جبکہ ٹم ساؤتھی نے 38 رن پر دو وکٹ، ٹرینٹ بولٹ نے 89 رن پر دو وکٹ اور نیل ویگنر نے 29 رن پر ایک وکٹ لیا۔میسن نے پرتھوی کو ٹام لاتھم کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ پرتھوی نے 64 گیندوں پر 54 رن میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وراٹ سے خاصی امیدیں تھیں اور انہوں نے پہلے ٹیسٹ کی شکست کے بعد کہا تھا کہ وہ ٹھیک کھیل رہے ہیں لیکن کئی بارا سکور سے بلے بازی کا پتہ نہیں چل پاتا۔ وراٹ اپنی کارکردگی کو بہتر نہیں بنا پائے اور ساؤتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔وراٹ نے اس دورے میں اب تک ٹی -20 سیریز میں 45، 11، 38 اور 11 رن، ون ڈے سیریز میں 51، 15 اور 9 رنز اور ٹیسٹ سیریز میں 2،19 اور 3 رنز بنائے ہیں۔ کپتان کی ناکامی کا براہ راست اثر ہندوستانی بلے بازی پر دکھائی دے رہا ہے۔ وراٹ کے آؤٹ ہوتے ہی ہندوستانی اننگز پر دباؤ آ گیا اور اس دباؤ میں نائب کپتان رہانے بھی اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ ساؤتھی نے رہانے کو راس ٹیلر کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ رہانے نے 27 گیندوں پر سات رن میں ایک چوکا لگایا۔ہندستان کے چار وکٹ 113 رن پر گر جانے کے بعد پجارا اور ہنوما نے پانچویں وکٹ کے لئے 81 رن جوڑ کر صورت حال کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن اس شراکت کے ٹوٹتے ہی ہندستان نے 22 رنز کے وقفے میں پانچ وکٹ گنوا دیے اور ہندستان کا اسکور چار وکٹ پر 194 رنز سے ایک جھٹکے میں نو وکٹ پر 216 رن ہو گیا۔پنت کو ٹیم میں برقرار رکھنے کا کوئی فائدہ نظر نہیں آرہا ہے۔وہ 14 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 12 رنز بنا کر جیمیسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پنت کو آؤٹ کرنے کے چار رن بعد جیمیسن نے امیش یادو کو بولڈ کر دیا۔سمیع اور بمراہ نے آخری وکٹ کے لئے 26 رن جوڑے۔ بولٹ نے سمیع کو بولڈ کر ہندستانی اننگز کا خاتمہ کیا۔اسٹمپ تک ہندوستانی بولر میزبان ٹیم کا کوئی وکٹ نہیں گرا سکے۔ ٹام لاتھم 65 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 27 اور ٹام بلنڈیل 73 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنا کر کریز پر جمے ہوئے ہیں۔ بمراہ سات، یادو آٹھ، سمیع سات اور جڈیجہ ایک اوور ڈال کر کوئی وکٹ نہیں لے پائے۔میاچ کے باقی تین دنوں میں ٹیم انڈیا کے لئے میاچ کو بچانا بہت مشکل نظر آرہا ہے ۔