ٹیم کے لئے اہم کردار ادا کرنا فخر کی بات:کرونال

   

آکلینڈ۔ 8 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹوئنٹی -20 میچ میں شکست دینے میں ہندوستان کے لیفٹ آرم اسپنر کرونال پانڈیا کا اہم تعاون رہا۔ انہوں نے میچ میں تین وکٹ لئے جس کی بدولت نیوزی لینڈ 158 رنز پر رک گیا۔ میچ کے بعد انہیں ان کے بہترین کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ کا خطاب دیا گیا۔مین آف دی میچ کا خطاب ملنے کے بعد کرونال نے کہاکہ ٹیم شراکت دینے میں ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے ، جب آپ فتح میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تو یہ ہمیشہ ہی خاص ہوتا ہے ۔کرونال نے کہاکہ ویلنگٹن کے مقابلے یہاں پیمانہ تھوڑا مختلف تھا، باؤنڈری کافی چھوٹی تھی اور ان حالات میں مجھے بولنگ کرنی تھی۔ ہمارے پاس دو دن ہیں اور ان دو دنوں میں ہمیں تیسرے اور فیصلہ کن میچ کے لئے تیار رہنا ہوگا۔