ٹینس اسٹار لینڈر پیس اور فلم اداکارہ کم شرما کی ڈیٹنگ

   

گوا۔ ٹینس اسٹار لینڈر پیس فلم اداکارہ کم شرما کے ساتھ ڈیٹنگ کررہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں گوا کے دی پراجکٹ کیفے میں چیک ان کرتے ہوئے اپنے کئی فوٹوز انسٹا گرام پر شیر کئے ہیں۔ یاد رہے کہ 48 سالہ لینڈر پیس قبل ازیں ریا پلائی سے شادی کرچکے ہیں جبکہ 2000 میں یش چوپڑہ کی مشہور فلم ’’محبتیں‘‘ سے اپنا فلمی کیریئر شروع کرنے والی کم شرما قبل ازیں ایکٹر ہرش وردھن رانے کو ڈیٹ کرتی رہی ہیں۔