ٹینک بنڈ پر دنیا کا سب سے بڑا بیاٹ ‘ عوام کے مشاہدہ کیلئے دستیاب

   

حیدرآباد 23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان محمد اظہر الدین نے آج دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ بیاٹ کی رونمائی انجام دی ۔ یہ بیاٹ مشروبات تیار کرنے والی کمپنی پرناڈ رچرڈ انڈیا پوائیٹ لمیٹیڈ نے بطور تحفہ پیش کی ہے ۔یہ 56.1 فیٹ بڑا بیاٹ ہے جس کا وزن 9000 کیلوگرام ہے ۔ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کے سب سے بڑے بیاٹ کا سرٹیفیکٹ بھی دیا ہے ۔ یہ بیاٹ 15 نومبر تک حسین ساگر ( ٹینک بنڈ ) پر نمائش کیلئے رکھا گیا ہے جس سے سنڈے فنڈے کی کشش میں اضافہ ہوگا ۔ اسپیشل چیف سکریٹری شہری ترقیات اروند کمار نے اس تقریب کی تصاویر سوشیل میڈیا پر پیش کی ہیں۔ اتوار کو سنڈے فنڈے کے موقع پر شائقین اس کا مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔