کلکتہ : پرائمری اسکولوں میں ٹیچر تقرری کے امیدواروں نے آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پر اچانک پہنچ کر احتجاج کرنے لگے ۔مظاہرین میں اکثریت خواتین کی ہے ۔مظاہرین وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کرکے اپنی بات رکھنے پر مصر تھے ۔مظاہرین کے اچانک وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر پہنچنے پر سیکورٹی کے سوالات کھڑے ہوگئے ہتں ۔گرچہ پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر سے ہٹادیا ہے ۔وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے سیکورٹی کی بھاری نفری تعینات ہے ۔ مشتعل افراد ایسے مقام پر کیسے پہنچے ، سوال یہ پیدا ہوتا ہے ۔ مظاہرین نے شکایت کی کہ انہیں زبردستی جیل وین میں لے جایا گیا۔ انہیں ایک وین میں لال بازار لے جایا جا رہا ہے ۔شہید مینار میں متنگنی ہزارہ کے مجسمے کے نیچے اپر پرائمری میں ٹیچر تقرری کے امیداور ایک سال سے زائد عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس تحریک کے 555ویں دن ہزارہ میں پہلے سے اعلان شدہ پروگرام تھا۔ اسی پروگرام کے درمیان امیدوار وزیر اعلیٰ کے گھر پہنچ گئے ۔دوسری طرف، ٹی ای ٹی امیدوار بھی وکاش بھون کے قریب احتجاج کر رہے ہیں۔