نئی دہلی: اتر پردیش کے امیٹھی میں ایک ٹیچر اس کی بیوی اور دو معصوم بچوں کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔ جمعرات کی شام تقریباً 7 بجے شیو رتن گنج پولیس اسٹیشن کے حدود میں گھر میں گھس کر اس واردات کو انجام دیا گیا جس کے بعد سنسنی پھیل گئی۔بتایا گیا کہ اہوروا بھوانی قصبہ چوراہے پر کرایہ کے مکان میں ٹیچر سنیل کمار (35 سال) اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ مقیم تھے۔ سنیل کمار پی ایم شری ودیالیہ پنہونا میں اسسٹنٹ ٹیچر تھے۔ جمعرات کی شام کچھ مسلح افراد ان کی رہائش پر پہنچے اور ارکان خاندان پرگولیاں چلا دی گئیں۔ اطلاع ملتے ہی امیٹھی کے رکن پارلیمنٹ کشوری لال شرما نے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کی فون پر متاثرہ خاندان کے ذمہ داروں سے فون پر بات کروائی۔راہول گاندھی نے انصاف فراہم کرنے اور مجرموں کو سزا دلانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے ہر ممکن مدد اور معاوضہ فراہم کروانے کا یقین دلایا۔ پولیس نے واقعہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔