ٹیچرس تبادلوں کا عمل 2 ستمبر سے شروع ہوگا، آج شیڈول کی اجرائی

   

تبادلوں کیلئے کٹ آف ڈیٹ یکم فروری کی بجائے یکم ستمبر ہوگی، ہائی کورٹ احکام کے مطابق تبادلے
حیدرآباد۔/31 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حکومت نے ہائی کورٹ سے گرین سگنل کے بعد ٹیچرس تبادلوں کا عمل شروع کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم جمعہ کو تبادلوں کا شیڈول جاری کرے گا اور 2 ستمبر سے تبادلوں کا عمل شروع ہوگا۔ ان تبادلوں میں میاں ۔ بیوی ٹیچر جوڑے کو اضافی پوائنٹس دیئے جارہے ہیں۔ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے مطابق ہی تبادلے ہونگے ۔ واضح رہے کہ محکمہ تعلیم نے ٹیچرس تبادلوں کیلئے جاریہ سال جنوری میں شیڈول جاری کردیا تھا۔ فروری میں تبادلے ہونے تھے ۔ تبادلوں کیلئے 59 ہزار ٹیچرس نے درخواستیں داخل کی تھیںتاہم تب ہائی کورٹ کی جانب سے حکم التواء جاری کرنے سے تبادلوں کا عمل رک گیا تھا۔ حکم التواء برخواست ہونے کے بعد ٹیچرس کی ترقی و تبادلے کی راہ ہموار ہوئی ۔ ماضی میں تبادلوں کیلئے کٹ آف ڈیٹ یکم فروری مقرر کی گئی تھی ۔ تازہ فیصلہ میں اس مہلت کو یکم ستمبر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد جولائی 2015 سے ایک اسکول میں برسر کار ٹیچرس کا تبادلہ لازمی ہوگیا ہے۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ محکمہ تعلیم سے جنوری میں جاری شیڈول میں معمولی تبدیلی کی جائیگی۔ تبادلوں میں ٹیچرس یونین قائدین کو مختص ہونے والے اضافی پوائنٹس کو برخواست کردیا جائیگا۔ تبادلوں کیلئے سینیاریٹی کٹ آف ڈیٹ 31 جنوری مقرر کی گئی تھی۔ تبادلوں میں تاخیر سے مزید ٹیچرس کو موقع فراہم کرنے مزید ٹیچرس سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ ترقی و تبادلوں کیلئے ماضی میں جاری شیڈول کی جگہ نیا شیڈول جاری کیا جائیگا۔ پہلے جو درخواستیں داخل کی گئی تھیں ان کو قبول کیا جائیگا۔ن