حیدرآباد۔/3 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) محکمہ تعلیم نے تلنگانہ کے دو ملٹی مونس میں ترقی کی بجائے ٹیچرس کے تبادلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں منگل کو تبادلوں سے متعلق شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ ضلع رنگا ریڈی میں سینیارٹی لسٹ ترقی کیلئے ٹیٹ کوالیفائی کیس اور ترقیوں پر حکم التواء کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ ملٹی زون 1 اور 2 کے حدود میں سرکاری ضلع پریشد ‘ سکنڈری گریڈ ٹیچرس ( ایس جی ٹی ) ملٹی زون 2 کے حدود میں ضلع پریشد اسکولس کے اسکول اسسٹنٹس ‘ سکنڈری گریڈ ٹیچرس ( ایس جی ٹی ) ٹیچرس کے تبادلوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔ منگل اور چہارشنبہ کو اپیل ‘ رینکس کی درستگی ‘ مخلوعہ جائیدادوں کے اپ ڈیٹ کیلئے عہدیداروں نے موقع فراہم کیا ہے ۔ 5 اکٹوبر کو قطعی سینیاریٹی لسٹ جاری کی جائے گی ۔ 6 اور 7 اکٹوبر کو تبادلوں سے متعلق ویب آپشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ 8 اکٹوبر کو ویب آپشن کو اڈیٹ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ویب آپشن کا انتخاب کرنے کے بعد خالی پوائنٹس اور ساتھ ہی میاں بیوی جوڑے پوائنٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔