ٹیچرس کی مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیل پیش کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 26 جولائی ( این ایس ایس ) سپریم کورٹ نے آج دو تلگو ریاستوں کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری اسکولس میں تقرر طلب اساتذہ کی جائیدادوں کی تفصیل سے اندرون تین یوم واقف کروائے ۔ ایک درخواست پر سپریم کورٹ نے دونوں ریاستوں کے چیف سکریٹریز کو ہدایت دی کہ اگر وہ تفصیل پیش نہ کرسکتے ہوں تو شخصی طور پر عدالت میں حاضر ہوں۔