6 ہزار اسکول اسسٹنٹس کے تبادلے ، مخلوعہ جائیدادوں کی فہرست جاری
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ریاست میں ٹیچرس کی ترقی اور تبادلوں کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ پیر کے دن ملٹی زون 2 کے حدود میں 6013 اسکول اسسٹنٹس کا تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ انہیں نئے اسکولس مختص کردئیے گئے ۔ ضلع سنگاریڈی میں 834 ضلع جنگاؤں میں 335 ، ضلع یادادری میں 562 ، ضلع میڑچل میں 456 ، ضلع وقار آباد میں 641 ، ضلع محبوب نگر میں 397 ، ضلع جوگولامبا گدوال میں 305 ، ضلع ونپرتی میں 310 ، ضلع ناگر کرنول میں 451 ، ضلع نلگنڈہ میں 876 ، ضلع سوریہ پیٹ میں 575 ، ضلع نارائن پیٹ میں 271 ٹیچرس کا تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہونے کی وجہ سے ضلع رنگاریڈی میں ٹیچرس کے تبادلوں اور ترقیوں کا عمل روک دیا گیا ہے ۔ ضلع حیدرآباد میں گذشتہ سال ستمبر میں تبادلوں کا عمل مکمل ہوگیا تھا ۔ جنہیں جاریہ ماہ 8 جون کو اسکولس سے ( ریلیو ) کردیا گیا ہے ۔ فی الحال ملٹی زون 2 میں ایس جی ٹی ، پنڈت ، پی ای ٹیز کی سیناریٹی پر مشتمل فہرست کو اضلاع کے ڈی ای اوز نے جاری کردیا گیا ہے ۔ آج منگل کو اسکول اسسٹنٹس ، پی ایس ایچ ایم ، ایس اے ( لینگویجس ) ، پی ڈی جائیدادوں کی مخلوعہ فہرست جاری کی جائے گی ۔ جس کے بعد ویب آپشن کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ ایک دو دن میں انہیں ترقی کے ساتھ پوسٹنگ آڈرس جاری کئے جائیں گے ۔ ریاست میں ٹیچرس کے تبادلوں اور ترقی کا عمل کامیابی سے جاری رکھنے پر مختلف ٹیچرس تنظیموں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ 2