گرین ولے 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹیکساس یونیورسٹی کے احاطہ میں پارٹی جاری تھی اور مقامی ٹی وی اسٹیشنوں اور مقام واردات پر موجود اخباری نمائندوں کے حوالہ سے خبرد ی گئی ہے کہ اِس پارٹی کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ یونیورسٹی کے ترجمان مائیکل جانسن نے فائرنگ کے سانحہ کی توثیق کی۔ تاہم اُس نے زخمیوں کی تعداد کا انکشاف نہیں کیا۔ شیرف کے دفتر سے جاری بیان کے بموجب کسی بھی تبصرے سے گریز کیا گیا۔