ٹیکسٹ بک کمیٹی کی چیرمین شپ سے روہت چکراتیرتھ کوبرطرف کیاجائے:این ایس یو آئی

   

بیدر۔د رسی کتابوں پر نظرثانی کمیٹی کی سربراہی کرنے والے روہت چکراتیرتھ نصابی کتابوں میں ابواب کی تبدیلی کے ذریعہ ریاست کے تعلیمی شعبے میں انتشار اور نفرت کا ماحول پیدا کر رہے ہیں۔ قومی ترانہ اور ریاست کرناٹک کے ناڈگیت سے متعلق سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر مختلف باتوں کے ذریعہ بے عزتی کی جارہی ہے ۔ ریاست کے اتحاد میں خلل ڈالاجارہاہے۔ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا کے ضلع صدر سچن ملکاپورے نے ڈپٹی کمشنر کے توسط سے وزیراعلیٰ کو ایک یادداشت پیش کی ہے اور اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مناسب کارروائی کے ذریعہ انہیں ان کے عہدہ سے برطرف کیاجائے تاکہ ریاست کے تعلیمی شعبے میں بے ہودگی پیدا نہ ہو۔ اور ناخوشگوار ماحول کاخاتمہ ہوسکے۔ اس موقع پر وشال کمار کدرے، عمران خان، ولسن ڈونے، آدتیہ دنڈے، سیددستگیر، سونو دیشمکھ، کرشنا مائیترے گوتم متنگیکر اور دتو پاٹل موجود تھے۔