ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کی قیمتی اشیاء واپس کردی

   

Ferty9 Clinic

سرینگر۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک کشمیری ٹیکسی ڈرائیور نے ایک ٹورسٹ فیملی کا کھویا بیاگ واپس کردیا جس میں 10 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء تھیں۔ ضلع شوپیان میں پیش آئے واقعہ کے بارے میں بتایا گیا کہ ڈرائیور طارق احمد شوپیان کا ہی متوطن ہے۔ اس نے چار روز قبل بھوپال سے مشہور آہربل آبشار کو سیاحوں کی فیملی کو پہونچایا تھا۔ وہ فیملی اپنی منزل پر پہونچنے کے بعد قیمتی اشیاء پر مشتمل اپنا بیاگ لینا بھول گئی۔ تاہم احمد نے دیانت داری کا ثبوت دیتے ہوئے اس فیملی کو بیاگ واپس کردیا جس پر ٹورازم ڈپارٹمنٹ نے احمد کی ستائش کی ہے۔