ٹیکہ اندازی کے معاملے میں تلنگانہ کا نیا سنگ میل

   

ریاست میں ڈھائی کروڑ عوام کو سنگل ڈوز ویکسین دیا گیا ، محکمہ صحت کا بلیٹن
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں ٹیکہ اندازی کی خصوصی مہم کامیابی سے جاری ہے ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ تاحال ریاست میں 2.5 کروڑ عوام کو کورونا ویکسین کے سنگل ڈوز دے دئیے گئے ہیں ۔ ریاست میں اہل افراد کو ٹیکہ دینے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ۔ جس کے باعث ریاست تلنگانہ نے ٹیکہ اندازی کے معاملے میں ایک نیا سنگ میل پار کیا ہے ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ تلنگانہ میں کورونا ٹیکہ حاصل کرنے کے 2.87 کروڑ عوام اہل ہیں ۔ ان میں جمعہ تک 2.50 کروڑ عوام کو سنگل ڈوز ویکسین دے دیا گیا ہے ۔ اس طرح تلنگانہ میں 87 فیصد ٹیکہ اندازی مکمل ہوئی ہے ۔ ابھی تک ریاست میں 1,81,95,430 عوام نے کورونا ویکسین کا پہلا ڈوز لیا ہے اور 68,37,327 عوام نے دوسرا ڈوز لیا ہے ۔ محکمہ صحت نے ایک بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں 18 تا 44 سال کے درمیان عمر والے 1,01,03,812 عوام نے پہلا ڈوز لیا ہے جب کہ 26,78,710 عوام نے دوسرا ڈوز حاصل کیا ہے ۔ 45 سال سے زائد عمر کے 1,11,59,142 عوام نے پہلا ڈوز لیا جب کہ 74,67,838 عوام نے دوسرا ڈوز لیا ہے ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ کم از کم سنگل ڈوز حاصل کرنے والے ہیلت ورکرس کی تعداد 5.42 لاکھ ہے جب کہ فرنٹ لائن ورکرس کی تعداد 5.48 لاکھ ہے ۔۔ ن