پارتھیو پٹیل سبھی طرزکی کرکٹ سے سبکدوش

   

نئی دہلی۔ ہندوستانی وکٹ پارتھیو پٹیل نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹس سے سبکدوشی کا آج اعلان کیا۔ پارتھیو پٹیل نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے سبکدوشی کا اعلان کیا۔ پارتھیو نے ہندوستان کی جانب سے 25 ٹسٹ، 38 ونڈے اور دو ٹوئنٹی20 میچ کھیلے ہیں۔ پارتھیو نے لکھاآج میں کرکٹ کے سبھی فارمیٹوں سے سبکدوشی کا اعلان کررہا ہوں اور اسی کے ساتھ میرا 18 سال کا طویل کیریر ختم ہورہا ہے ۔ میں کئی لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ بی سی سی آئی نے مجھ پر اعتماد ظاہر کیا اور17 سال کے نوجوان کھلاڑی کو ہندوستانی ٹیم کے لئے کھیلنے کا موقع ملا ۔ہندوستان کی جانب سے سب سے کم عمر میں بطور وکٹ کیپر ٹسٹ میں کرئیر کا آغاز کرنے والے پارتھیو نے اپنی بیان میں بی سی سی آئی کے موجودہ صدر سوروگنگولی کا شکریہ ادا کیا۔ پٹیل نے گنگولی کی کپتانی میں کرئیر کا آغاز کیا تھا۔ 35 سالہ کھلاڑی نے لکھا میں خاص طور پر دادا کا شکرگزار ہوں ۔ وہ میرے پہلے کپتان تھے ۔ انہوں نے مجھ پرکافی اعتمادکیا ۔
ان کے ساتھ کھیلنا میرے لئے خوش قسمتی کی بات تھی۔ یاد رہے کہ پارتھیو نے آخری مرتبہ ہندوستان کے لئے 2018 میںکھیلا تھا۔ پارتھیو نے 17 سال 152 دن کی عمر میں انگلینڈ کے خلاف 2002 میں نوٹنگھم میں ٹسٹ کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور وہ ٹسٹ میں ڈیبیو کرنے والے سب سے نوجوان وکٹ کیپر بن گئے تھے ۔ ہندوستان میں مہندر سنگھ دھونی کے عروج کے بعد وہ دوسرے وکٹ کیپر کے کردار میں شامل ہوئے تھے ۔