پارلیمانی حلقہ میدک سے بی آر ایس ٹکٹ کا مطالبہ

   

سنگا ریڈی 8 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگا ریڈی کے بیریا یادیو قائد بی آر ایس پارٹی نے پارلیمانی حلقہ میدک سے بی آر ایس پارٹی ٹکٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کے کویتا ایم ایل سی سے ملاقات کی اور انہیں ایک درخواست پیش کرتے ہوئے سال 2001 سے کے سی آر کے ساتھ ہیں اور علیحدہ ریاست تلنگانہ کیک جدوجہد میں بھی شامل ہوتے ہوئے بی آر ایس پارٹی کے ساتھ رہے ہیں بیریا یادو نے سنیتا لکشما ریڈی رکن اسمبلی نرسا پور سے بھی ملاقات کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا اور امیدوار ایم پی میدک کیلئے ان کی تائید کا مطالبہ کیا بیریا یادیو نے کہا کہ 24 سال سے وہ بنا کسی عہدے کے بی آر ایس پارٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور متحدہ ضلع میدک میں علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد میں شامل رہے اور کئی مرتبہ انہیں پولیس کی جانب سے لاٹھیوں کا سامنا کرنا پڑا اور جیل کو بھی جانا پڑا۔