کریم نگر۔ 14 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عنقریب منعقد کئے جانے والے پارلیمنٹ انتخابات کیلئے ایف ایل سی کی تکمیل کی ہدایت دی۔ بروز چہارشنبہ ضلع مرکز کے ای وی ایم گودام میں ماک پولنگ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے پارلیمنٹ انتخابات کیلئے ضلع میں 2133 بیالٹ یونٹ ، 1755 کنٹرول یونٹ ، 2123 وی وی پیاٹ فرسٹ لیول ایف ایل سی کو مکمل کرلیا گیا اور بروز چہارشنبہ ماک پولنگ کا عہدیداروں و سیاسی نمائندوں کی موجودگی میں انعقاد کیا جارہاہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر ریوینیو لکشمی کرن ، اسپیشل ڈپٹی کلکٹر پی سدانندم ، بی ایس پی پارٹی کے نمائندے انیل کمار ، بی جے پی کے نمائندے ستیہ نارائنا ریڈی ، کانگریس کے نمائندے ایم . موہن ، بی آر ایس نمائندے سرینواس ، تلگو دیشم کے نمائندے آگیہ و دیگر نے شرکت کی۔