نئی دہلی ۔12 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں اٹل بہاری واجپائی کے قد آدم پورٹریٹ کی نقاب کشائی انجام دی اور اپنا تاثر ظاہر کیا کہ سابق وزیراعظم نے قوم کی مشکل دور میں قیادت کی۔ صدر نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی ویٹرن نے غیرمعمولی صبر اور نہایت مشکل حالات میں حوصلہ کا مظاہرہ کیا ۔ صدر نے کرشنا کنہائی کو تہنیت بھی پیش کی جو واجپائی کا پورٹریٹ بنانے والا آرٹسٹ ہے ۔ پورٹریٹ میں مسکراتے واجپائی کو اُن کے روایتی دھوتی کرتا اور بنا آستین والے سیاہ جیکٹ میں دکھایا گیا ہے ۔