نئی دہلی:ذرائع نے جمعرات کو بتایاکہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگا اور 3 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن یکم فروری کو اپنا دوسرا یونین بجٹ پیش کریں گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس کا پہلا مرحلہ 31 جنوری سے 11 فروری اور دوسرا اجلاس 2 مارچ سے 3 اپریل تک ہوگا۔
بتایا جا رہاہے کہ اس سیشن میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ کے آثار ہیں، چونکہ کہ ان دنوں ملک کے حالات دن بہ دن بگڑتے جا رہاہے ہیں، اسکو لے کر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ہنگامہ ہو سکتا ہے۔