نئی دہلی: پارلیمنٹ کا مانسون سیشن ستمبر کے پہلے ہفتہ سے شروع ہوسکتا ہے اور اس مرتبہ امکان نہیں کہ دونوں ایوان کی نشست بیک وقت منعقد ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ عالمی وبا کوروناوائرس کے تناظر میں دونوں ایوان کا بیک وقت اجلاس مناسب نہیں۔ وزیرپارلیمانی امور پرہلاد جوشی نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے چمبرس کا دورہ کیا ہے اور مانسون سیشن کے انعقاد کے سلسلہ میں جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔