پیگاسس معاملے اور زرعی قوانین کے معاملے کے حوالے سے پارلیمنٹ کے اجلاس کی کارروائی مسلسل ہنگامے کے نذر ہورہی ہے کوششوں کے باوجود حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعطل حل نہیں ہو سکا منگل کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن کو شدید نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کو کام نہیں کرنے دے رہی ، یہ آئین جمہوریت اور ملک کے عوام کی توہین ہے پارلیمنٹ کی کارروائی کے دوران کابینہ کے وزیر سے پیپرچھیننے اور پاپڑی چاٹ تبصرہ کا تذکرہ کرتے ہوئے پی ایم نے کہا کہ پارلیمنٹ کی توہین کی گئی ہے اس سے قبل 27 جولائی کو بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی ایم مودی نے کانگریس کو سخت نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ پارٹی ایوان کو چلنے نہیں دے رہی ہے۔