نئی دہلی: پارلیمنٹ کے موجودہ بجٹ اجلاس میں ہفتہ تک ایک دن کی توسیع کی جا رہی ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے یہاں یہ جانکاری دی۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت 2014 سے پہلے اور بعد میں ہندوستانی معیشت کی حالت کا موازنہ کرتے ہوئے ایک ‘وائٹ پیپر’ پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ بجٹ اجلاس 31 جنوری کو شروع ہوا اور 9 فروری کو ختم ہونا تھا۔ ایجنڈے کی تفصیل بتانے سے انکار کرتے ہوئے، جوشی نے کہا، “پارلیمنٹ کا اجلاس ہفتہ تک ایک دن کے لیے بڑھا دیا جائے گا۔”ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں چونکہ فنانس بل، بجٹ پر بحث اور گرانٹس وغیرہ کے مطالبات پر غور ہونا باقی ہے اور وائٹ پیپر بھی پیش ہونا ہے، اس لیے اجلاس کی مدت میں ایک دن کی توسیع ضروری سمجھا گیا۔