پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کی اپیل

   

نئی دہلی: کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر پہلگام دہشت گردانہ حملے سے پیدا شدہ صورتحال پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی اپیل کی ہے ۔ کھرگے اور راہول نے پیر کو وزیراعظم کو لکھے الگ الگ خطوط میں کہا کہ یہ ملک کے اتحاد کا مظاہرہ کرنے کا وقت ہے ، اس لیے ضروری ہیکہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا خصوصی اجلاس بلایا جائے تاکہ یہ مضبوط پیغام دیا جاسکے کہ ملک بحران کی اس گھڑی میں متحد ہے۔ پارٹی نے دونوں خطوط کو منگل کو میڈیا کو جاری کیا۔کھرگے نے کہاکہ اس وقت جب اتحاد اور یکجہتی بہت اہم ہے ، اپوزیشن کا ماننا ہے کہ پارلیمنٹ کے کا جلد از جلد خصوصی اجلاس بلانا ناگزیر ہے۔
، یہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں معصوم شہریوں پر ہونے والے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے سے نمٹنے کیلئے ہمارے اجتماعی عزم اورقوت ارادی کا ایک طاقتور مظاہرہ ہوگا۔ہمیں پوری امید ہے کہ اجلاس اسی کے مطابق بلایا جائے گا۔ گاندھی نے لکھا، “پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے ہر ہندوستانی صدمے میں ہے ۔ اس نازک وقت میں ملک کویہ دکھانا ہوگا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ متحد رہیں گے ۔ اپوزیشن کا خیال ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا خصوصی اجلاس بلایا جانا چاہیے ، جہاں عوامی نمائندے اس حملے کے خلاف اپنے اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کر سکیں