نئی دہلی: حکومت نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل اتوار کو دونوں ایوانوں میں سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ بلائی ہے ۔ یہ اطلاع چہارشنبہ کو وزارت پارلیمانی امور کی ایک ریلیز میں دی گئی۔کل جماعتی اجلاس اتوار کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ کامپلکس میں ہوگا۔ اس میٹنگ کی صدارت وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کریں گے۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25نومبر سے شروع ہو گا اور حکومتی کاموں کی ضرورتوں سے مشروط 20 دسمبر کو ختم ہو سکتا ہے ۔ 26 نومبر کو ‘یوم آئین’ کے موقع پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کوئی میٹنگ نہیں ہوگی۔ دونوں ایوانوں کا خصوصی اجلاس 26 نومبر کو دستور ساز اسمبلی کے سنٹرل ہال میں ہوگا۔