پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری

   

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے 4 دسمبر سے شروع ہونے والے سرمائی اجلاس کا نوٹیفکیشن جمعہ کے روز جاری کیا گیا، جس کے مطابق یہ 19 روزہ اجلاس 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سترہویں لوک سبھا کا چودھواں اجلاس 4 دسمبر سے شروع ہوگا جو 22 دسمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ انیس دنوں کے اس اجلاس کے دوران ایوان کی 15 نشستیں ہوں گی۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے جمعرات کے روز سوشل نیٹ ورک ایکس پر اپنے پوسٹ میں سرمائی اجلاس کی تاریخوں کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سیشن کے دوران قانون سازی کے کام کے علاوہ دیگر موضوعات پر بات کی جائےگی۔