پارٹی کارکن کو جنسی ہراسانی پر بی جے پی قائد کیخلاف مقدمہ درج

   

مظفرنگر ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے برھنا ٹاؤن میں مقامی بی جے پی قائد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس پر پارٹی کی ساتھی کارکن کو مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بی جے پی کے منڈل نائب صدر آشیش جین کے خلاف اس سلسلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بی جے پی مہیلا مورچہ کی خاتون کارکن نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا ہیکہ آشیش جین ان کے مکان میں داخل ہوا اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا اور انکار کرنے پر دھمکی بھی دی۔ جین کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔