پارٹی کارکنوں کے ساتھ سیلفی کا معاوضہ 100 روپئے :صدر ایم ڈی ایم کے وائیکو

   

٭ چینائی : ایم ڈی ایم کے کے بانی وائیکو نے کہاکہ پارٹی کا اگر کوئی کارکن اُن کے ساتھ سیلفی لینا چاہتا ہو تو اُسے 100 روپئے ادا کرنے ہوں گے ۔ مبینہ طورپر یہ اقدام پارٹی کے لئے رقم جمع کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے ۔ پارٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کے کیڈر کو وائیکو کو شالیں روانہ کرنے سے گریز کرنا چاہئے اور اس کے بجائے پارٹی کو چندہ دینا چاہئے ۔