پاسس کے غلط استعمال پر کمشنر پولیس کاانتباہ

   

حیدرآباد21اپریل (سیاست نیوز)کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ پاسس کا غلط استعمال کرنے والے افراد کو انتباہ دیا۔انہوں نے کہاکہ ایسے افراد کے خلاف معاملہ درج کیاجائے گا۔کمشنر پولیس جنہوں نے پرانا شہر کے مدینہ بلڈنگ علاقہ میں لگائے گئے پولیس کے ایک چیک پوسٹ کا منگل کی صبح معائنہ کیا،کہا کہ ٹریفک اور لا اینڈ آرڈر پولیس کو زائد تعداد میں تعینات کرتے ہوئے ان چیک پوسٹوں کو مستحکم کیاجائے گا۔انہوں نے لاک ڈاون کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت کارروائی کا انتباہ دیا اور کہا کہ ایسے افراد کے خلاف فوجداری معاملات درج کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاسس کا غلط استعمال کرنے والے افراد کی گاڑیوں کی ضبطی کا کام بھی کیاگیاہے ۔