حیدرآباد۔/7 جون، ( سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا کے مطابق وزارت خارجہ نے پاسپورٹ درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے ہفتہ کے ایام میں 14 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 20 مئی سے آغاز ہوچکا ہے اور گذشتہ تین ہفتے یہ مراکز کارکرد رہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی مہم کے چوتھے ہفتے کے تحت 10جون کو پاسپورٹ سیوا کیندر کارکرد رہیں گے اور 700 نارمل اپواینٹمنٹس پاسپورٹ سیوا ویب سائیٹ کے ذریعہ جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ہفتہ کیلئے پوسٹ آفس سیوا کیندر پر چہیارشنبہ کے دن اپواینٹمنٹس کی اجرائی عمل میں آئے گی۔ درخواست گذار ویب سائیٹwww.passportindia.gov.in سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ر