کولکتہ ۔ 18ستمبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) بنکاک سے سفر کرنے والے ایک مسافر کو کولکتہ ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیاجب اُس کے پاسپورٹ کے چند صفحات پھاڑے ہوئے پائے گئے۔ نیتاجی سبھاش چندربوس انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ یہ شخص جس کی شناخت گجرات کے شیخ سکندر اسلام کی حیثیت سے کی گئی ہے اس بات پر کوئی اطمینان بخش جواب نہ دے سکا کہ آیا اس کے پاسپورٹ کے چند صفحات آخر کیوں غائب پائے گئے۔ اس عہدیدار نے کہا کہ مذکورہ شخص ایک جاسوس ادارہ میں ملازمت کیا کرتا تھا اس نے بھی اپنے پاسپورٹ سے چند صفحات پھاڑنے کا اعتراف کیا۔ ملزم کو ایرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔