ممبئی ۔ 12 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا پولیس کے سی آئی ڈی نے پال گھر لنچنگ کیس میں مزید 18 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ عہدیداروں نے آج بتایا کہ سی آئی ڈی اس واقعہ کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں دو سادھوؤں کے بشمول تین افراد کو گزشتہ ماہ پڑوسی ضلع پال گھر میں دیہاتیوں کے ہجوم نے مار پیٹ کر ہلاک کردیا تھا ۔ تازہ گرفتاریوں کے ساتھ اس کیس کے سلسلہ میں پکڑے گئے مشتبہ ملزمین کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔ سی آئی ڈی کو کیس کی حوالگی کے بعد سے گرفتار 24 افراد ان میں شامل ہیں۔