پالتو پرندوں اور جانورو ں کی دکانات پر دھاوے

   

حیدرآباد۔22 ستمبر(سیاست نیوز) بلدی حدود میں چلائے جانے والی پالتو پرندوں اور جانورو ں کی دکانات پر دھاوے کرتے ہوئے ان کے لائسنس اور جانوروں اور پرندوں کے ساتھ دکانداروں کی جانب سے ظالمانہ رویہ اختیار کئے جانے پر کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے دونوں شہروں میں ایسی 82 دکانات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں جانوروں ‘ پرندوں کی فروخت عمل میں لائی جا رہی ہے لیکن ان میں سے کئی مقامات پر جانوروں اور پرندوں کو رکھنے کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی کی جا رہی ہے اسی لئے جی اے ایچ ایم سی کی جانب سے تمام دکانات کے لائسنس اور ان کی جانب سے پالتو جانور اور پرندوں کو رکھنے کے طریقہ کار کی جانچ کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آئندہ دویوم کے دوران اس سلسلہ میں بڑے پیمانے پر کاروائی کرتے ہوئے ممنوعہ جانوروں‘ پرندوں کو رکھے جانے کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گااور ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔M