پالگھر تشدد:مرکز ،مہاراشٹرا حکومت کو سپریم کورٹ کا نوٹس

   

نئی دہلی11جون(سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے مہاراشٹرا کے پالگھر میں بھیڑ کے تشدد میں دو سادھوؤں کی موت کی مرکزی جانچ بیورو(سی بی آئی)یا قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے)سے جانچ کرائے جانے سے متعلق عرضی پر مرکزی حکومت اور مہاراشٹر حکومت نے جمعرات کو جواب طلب کیا۔جسٹس اشوک بھوشن،جسٹس ایم آر شاہ اورجسٹس وی رماسبرمنیم کی بینچ نے مہنت شردھا آنند سرسوتی اور دیگر اور گھنشیام اپادھیائے کی الگ الگ عرضیوں کی مشترکہ سماعت کرتے ہوئے مرکز،ریاستی حکومت اور دیگر فریقوں کو بھی نوٹس جاری کئے ۔بینچ نے سبھی فریقوں کو نوٹس کے جواب کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا ہے ۔