پالی ٹیکنک کامن انٹرنس ٹسٹ کے ادخال فارمس کا کل سے آغاز

   

استفادہ کرنے مسلم طلبہ سے اپیل
نظام آباد۔ سکریٹری اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ نے پالی ٹیکنک کامن انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کے لئے فارمس کے ادخال کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ پالی سیٹ 2021 میں شرکت کے لئے فارمس کے ادخال کی تاریخ 24 مئی سے شروع ہوگی اور بغیر دیرینہ فیس کے 11 جون مقرر کی گئی ہے۔ انٹرنس ٹسٹ کا عنقریب اعلان ہوگا۔ دسویں جماعت کامیاب طلباء اس امتحان میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ امتحان میں کامیاب ہونے کے بعد امیدوار ڈپلوما انجینئرنگ نان انجینئرنگ کورسیس میں داخلہ سرکاری امدادی خانگی پالی ٹیکنک میں لے سکتے ہیں۔ امیدوار اگریکلچر اور حیوانات سے متعلق ڈپلوما کورسیس میں بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔ امیدواروں کو آن لائن فارمس داخل کرنا ہوگا۔ جناب احمد بخاری سکریٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مسلم طلباء سے پرزور اپیل کی ہے کہ روزگار پر مبنی مذکورہ کورسیس میں داخلے کیلئے زیادہ سے زیادہ فارمس داخل کریں۔ فارمس آن لائن polycetts.nic.in پر یا پھر میل بھی داخل کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر040-23222192 پر بھی ربط پیدا کریں۔