پانچ مہینے سے سعودی جیل میں قید مسجد نبوی ﷺ کے امام شیخ احمد العماری کا انتقال 

,

   

مدینہ منورہ : مسجد نبوی ﷺ میں امامت کے فرائض انجام دینے والے معروف سعودی مبلغ اسلام شیخ احمد العماری کا آج انتقال ہوگیا ہے ۔وہ سعودی حکومت میں زیر حراست تھے ۔ شیخ احمد العماری جامعہ اسلامیہ مدینہ میں قرآن کالج کے سابق سربراہ بھی تھے ۔ لندن سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی تنظیم ’’ القسط ‘‘ کے ڈائریکٹر یحییٰ اسیری کے مطابق احمد العماری کو سعودی حکومت کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں پچھلے سال اگست میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیاگیاتھا ۔

اور ان کے ساتھ ان کے قریبی ساتھی واسلامی اسکالر صفر الحوالی کو بھی گرفتار کیاگیاتھا ۔ واضح رہے کہ صفر الحوالی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان او رشاہی خاندان کو اسرائیل کے ساتھ مبینہ تعلقات پر تنقید کا ۳؍ ہزار صفحات پر ایک کتاب اشاعت کی تھی ۔انہیں اسی کیلئے گرفتار کیاگیاتھا۔