عثمان خواجہ کے 100 رنز کے باعث آسٹریلیا کا اسکور272/9
فیروز شاہ کوٹلہ ۔ نئی دہلی ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پانچویں ونڈے میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج دہلی کے فیروزشاہ کوٹلہ میدان پر کھیلا جارہا ہے ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں 9 وکٹس کے نقصان سے 272 رنز بنائے اور ہندوستان کو جیت کیلئے 273 رنز کا ہدف دیا ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سلامی بلے باز عثمان خواجہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی ۔ انہوں نے 106 گیندوں میں دو چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے ۔ اس کے علاوہ ہینڈ سکمب نے 60 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی ۔ کپتان فنچ نے 27 رنز ، میکسویل نے ایک رن ، اسٹونس نے 20 رنز کیری نے تین رنز ، رچرڈسن نے 29 رنز ، کیومنس نے 15 اور رلائن نے ایک رن بناسکے ۔ ہندوستان کی جانب سے بھونیشور کمار نے 3وکٹس (بشمول عثمان خواجہ کے ) سمیع اور جڈیجہ نے دو وکٹس جبکہ کلدیپ یادو نے ایک وکٹ حاصل کیا ۔ میچوں کی پانچ سیریز میں ہندوستان اور آسٹریلیا دونوں نے دو دو میچیس جیتے ہیں ۔