احمد آباد 3جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) گجرات میں احمد آباد شہر کے پالڈی علاقے میں جمعہ کے روز ایک عمارت کی پانچویں منزل سے گرجانے سے ایک بزرگ کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ اشوک نگر کی کثیر منزلہ عمارت میں رہنے والے نیل کنٹھ گیراول (80) آج صبح اسی عمارت کی پانچویں منزل سے اچانک نیچے گر گئے ۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔