نئی دہلی ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹی وی شو کافی وتھ کرن میں متنازعہ بیان کی جوجہ سے پابندی کا شکار ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا اور اوپنر لوکیش راہول کو فوری طور پر پابندی سے آزاد کردیا گیا ہے جیسا کہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرس (سی او اے) نے یہ فیصلہ کیا ہے مذکورہ شو میں متنازعہ بیان کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو آسٹریلیائی دورہ سے وطن واپس طلب کرلیا گیا تھا اور تحقیقات کے علاوہ ان پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ آج تحقیقات کو برقرار رکھنے کے ساتھ پابندی کو ختم کردیا گیا ہے جس کے بعد یہ کھلاڑی ٹیم کو دستیاب رہیں گے۔