نئی دہلی۔11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)آل راونڈر ہاردیک پانڈیا نے کرکٹ میں واپسی کیلئے نیوزی لینڈ کے دورے کو ہدف بنا لیا ہے جو جنوری 2020 کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا۔ پانڈیا کے مطابق وہ نیوزی لینڈ دورہ میں واپسی کے بعد آئی پی ایل میں شرکت ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں جگہ بنانا چاہتے ہیں۔
پابندی پر پیوٹن سخت برہم
پیرس۔11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) واڈا کی جانب سے ڈوپنگ کی خلاف ورزی کے تحت روس پر چار سالہ پابندی پر صدر ولادی میر پیوٹن بری طرح مشتعل ہو گئے جنہوں نے واڈا کا فیصلہ سیاسی بازی گری اور اولمپک چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی اولمپک کمیٹی کی اس حوالے سے پہلے کوئی ملامت یا سرزنش نہیں کی گئی اور اگر ایسا نہیں ہوا تو پھر روس کو اس کے اپنے جھنڈے تلے انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کا موقع دیا جائے۔