ماسکو : روس میں پانی صاف کرنے کی تنصیب میں 11 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلا غ کے مطابق مغربی پلانٹ کے تالاب سے 20 ملازمین کو 8میٹر کی گہرائی سے نکال لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان میں 4افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش کر رہے ہیں۔