پانی کے سمپ میں طالب علم غرقاب

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 20 مئی (سیاست نیوز) دنڈیگل علاقہ میں ایک نوجوان پانی کے سمپ میں غرقاب ہوگیا۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 13 سالہ وینکٹ جو نظام پیٹ علاقہ میں رہتا تھا۔ طالب علم بتایا گیا ہے۔ یہ طالب علم اس کے ساتھی کے ہمراہ دنڈیگل علاقہ میں واقع ایس پی آر سوئمنگ پول گیا تھا کہ تیراکی کے دوران غرقاب ہوگیا۔