پانی کے سمپ میں گرنے سے خاتون ہلاک

   

حیدرآباد : تکارام گیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں پانی کے سمپ میں گرنے کے سبب ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ انڈالو ساکن اڈہ گٹہ آج صبح کی اولین ساعتوں 4.30 بجے اتفاقی طور پر پانی کے سمپ میں گرگئی۔ صبح 6.30 بجے خاتون کے بیٹے نے ماں کو سمپ میں گرا ہوا دیکھ کر اُسے باہر نکالا اور مقامی دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ پولیس تکارام گیٹ نے اِس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔