پانی کے سمپ میں گرنے سے کمسن لڑکی فوت

   

حیدرآباد۔/29 جنوری، ( سیاست نیوز) سعیدآباد کے علاقہ میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں ایک کمسن لڑکی پانی کے سمپ میں گر کر فوت ہوگئی۔ سعید آباد پولیس ذرائع کے مطابق 7 سالہ شیوانی جو سعیدآباد علاقہ کے ساکن بالاجی کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی مکان کے قریب کھیل رہی تھی ان کے مکان کے قریب ایک عمارت زیر تعمیر ہے اور لڑکی کھیل کے دوران وہاں پہنچی اور پانی کے سمپ میں گر کر فوت ہوگئی۔ پولیس سعیدآباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع